وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے مزار قائد پر حاضری دیں گے

وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے مزار قائد پر حاضری دیں گے
کیپشن: وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے کے بعد سے ان کی آمد کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے کراچی آئیں گے۔ کراچی آمد پروہ یقینی طور پر مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے۔ 18اگست کو وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے کے بعد سے ان کی کراچی آمد کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

عام انتخابات 2018میں منی پاکستان کہلانے والے شہر کراچی کا بڑا مینڈیٹ حاصل کرنے کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ وہ پہلی فرصت میں کراچی آ کر مزار قائد پر حاضری دیں گے لیکن یقیناً امور مملکت کی انتہائی مصروفیات کے سبب وہ تاحال کراچی نہیں جا سکے ہیں۔

کراچی آمد اور مزارقائد پر حاضری میں دنوں کی تاخیر کوئی غیر آئینی غیرقانونی عمل نہیں لیکن سوشل میڈیا پھر اس کے بعد تحریک انصاف کے اپنے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا اس معاملے پر شکوہ شکایت جس کا فائدہ لگے ہاتھوں ان کی مخالف جماعتوں نے بھی اس معاملے پر بیان بازی سے کیا۔

عوامی طور پر یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ شاید ماضی میں اس منصب پر فائز ہونے والے ہر نئے وزیر اعظم جلد از جلد پہلی فرصت میں کراچی جاتے ہیں اور مزار قائد پرحاضری دیتے ہیں جہاں وہ یقینا قائد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے مزار پر کھڑے ہو کر عہد کرتے ہیں کہ وہ قائد کے پاکستان کو مستحکم اور خوشحال بنائیں گے۔