سعودی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

سعودی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے
کیپشن: سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ عرب میڈیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر ایک روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے۔ سعودی سفارتخانہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے۔ سعودی وزیر خارجہ کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات ہو گی۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی خراب صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے دوست ممالک سے رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔ آج وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی موجودہ صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یہ تیسرا رابطہ ہے۔