تعمیراتی شعبے کو ریلیف کیلئے خود آئی ایم ایف کو فون کیا : وزیر اعظم عمران خان

تعمیراتی شعبے کو ریلیف کیلئے خود آئی ایم ایف کو فون کیا : وزیر اعظم عمران خان
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  پاکستان میں تعمیراتی صنعت چلے گی تو لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جہاں چھوٹا سا طبقہ امیر ہو اور باقی غریب ہوں۔ ماضی میں غریب آدمی کے لیے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی ۔

پاکستان پراپرٹی ، ہاؤسنگ اورکنسٹرکشن ایکسپو 2021 سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عام آدمی کو گھروں کی تعمیر کے لیے آسان شرائط پر قرض دے رہے ہیں۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  پاکستان میں تنخواہ دارطبقےکاکسی نےنہیں سوچاتھا۔ پاکستان میں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے۔ سسٹم تبدیل کرنے میں وقت لگتا ہے۔ ایف بی آر میں  اصلاحات لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن سیکٹر میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع ہوتے ہیں۔ ہاؤسنگ سیکٹرکی ہرممکن مدد کریں گے۔ نیا پاکستان ایک جدوجہد کا نام ہے۔  ہماری کوشش غریب طبقے کو اوپر اٹھانا ہے۔  تعمیراتی شعبے میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے۔ کورونا کےد وران آئی ایم ایف کو فون کرکے کنسٹرکشن سیکٹر کیلئے رعایت لی۔