کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان جاری رہا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 51 ہزار 777 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی انڈیکس میں 1,004 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 975 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔