امریکہ فلسطینی رہنماؤں کو ویزہ دے، ترک صدر اردگان کا مطالبہ

02:42 PM, 3 Sep, 2025

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی رہنماؤں کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے فوری ویزے جاری کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی وفد کی غیر موجودگی ناقابلِ قبول ہے اور اس کا فائدہ صرف اسرائیل کو ہوگا۔

صدر اردگان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ویزا دینے سے انکار اقوام متحدہ کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اُن کے مطابق فلسطین کی آواز کو دبانا عالمی ضمیر کے لیے ایک چیلنج ہے، اور امریکا کو اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سمیت 80 ارکان کے وفد کو ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس پر محمود عباس نے اس فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں