برطانوی حکومت نے ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی قیام کرنے والے بین الاقوامی طلبہ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا

03:06 PM, 3 Sep, 2025

لندن: برطانوی حکومت نے سیاسی پناہ گزینوں کے بعد اب بین الاقوامی طلبہ کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ ہوم آفس نے ایسے طلبہ کو خبردار کیا ہے جو  بھی طالب علم ویزہ کی مقررہ مدت ختم ہونے کے باوجود برطانیہ میں قیام پذیر ہیں کہ انہیں اس ملک سے نکال دیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے ہزاروں طلبہ کو ای میلز اور ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے تنبیہ کی گئی ہے، جس کا مقصد ویزہ ختم ہونے کے بعد پناہ کی درخواستوں میں اضافہ روکنا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران تقریباً 14 ہزار 800 پناہ کی درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سب سے زیادہ پاکستانی طلبہ کی تعداد 5 ہزار 700 تھی، اس کے بعد بھارت، بنگلہ دیش اور نائیجیریا کے طلبہ شامل ہیں۔      

اسی دوران، برطانیہ نے پناہ گزینوں کے خاندان کو بلانے کی نئی درخواستیں عارضی طور پر معطل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں