ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغواء کیس میں اہم پیش رفت

04:21 PM, 3 Sep, 2025

اسلام آباد: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ طور پر اغواء کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں گرفتار ملزم حسن زاہد کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے کی۔ عدالت نے ملزم کی درخواست پر سماعت کے بعد 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے شاملِ تفتیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔

درخواست گزار حسن زاہد نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اس مقدمے میں بے گناہ ہے، اور اسے ہراساں اور بلیک میل کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی مرکزی درخواست پر سماعت 9 ستمبر کو ہوگی۔ حسن زاہد اس وقت تھانہ شالیمار کے ایک دوسرے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

مزیدخبریں