عاطف اسلم کے کنسرٹ میں مداح کا سٹیج پر رقص، ویڈیو وائرل...سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل

04:30 PM, 3 Sep, 2025

کینیڈا:کینیڈا کے شہر وینکوور میں منعقد ہونے والے گلوکار عاطف اسلم کے حالیہ کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک خاتون مداح کو سٹیج پر چڑھ کر رقص کرتے اور لپ سنک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا۔ بعض صارفین نے اس حرکت کو غیر مناسب قرار دیا اور اسے کنسرٹ کی سنجیدگی کے خلاف قرار دیا، جبکہ کچھ نے عاطف اسلم کے رویے کو قابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے اُن کے صبر کو سراہا۔

دوسری جانب چند افراد نے عاطف اسلم پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ والد کے حالیہ انتقال کے بعد پرفارمنس سے گریز کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔ بعض تبصروں میں ان کے ذاتی جذبات اور خاندانی رشتے پر سوالات اٹھائے گئے۔

مزیدخبریں