لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے شاہ ریز خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ شاہ ریز خان کو 9 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا اور انسداد دہشت گردی عدالت نے انہیں 4 روز قبل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔
وکیل رانا مدثر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ ریز خان پر کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں اور ان کے خلاف الزام بے بنیاد ہیں۔
شاہ ریز خان کی والدہ اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بھی ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔