ہماچل پردیش:بہماچل پردیش میں مون سون بارشوں سے 320 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، اور اسے آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔
پنجاب، دہلی، اترپردیش اور اتراکھنڈ بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ پنجاب کے 12 اضلاع میں سینکڑوں مکانات اور سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں، اور 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
دہلی میں دریائے جمنا کی سطح بلند ہو گئی ہے، جس سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے، اسکول اور دفاتر بند کر دیے گئے۔ چندی گڑھ میں فلڈ گیٹ کھولنے پڑے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک ہفتے کے لیے مزید شدید بارشوں کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔