پاکستانی اور بھارتی کوک سٹوڈیو میں فرق؟ عاطف اسلم کا دلچسپ جواب

02:45 PM, 3 Sep, 2026

لاہور : پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے پاکستانی اور بھارتی کوک سٹوڈیو کے درمیان فرق بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کوک سٹوڈیو کی اصل برتری ’جادو‘ ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران عاطف اسلم سے دونوں ممالک کے کوک سٹوڈیو میں پیش کی جانے والی موسیقی کے فرق کے بارے میں سوال کیا گیا۔ ان سے پوچھا گیا کہ پاکستانی کوک سٹوڈیو کو بھارتی ورژن پر کیا برتری حاصل ہے تو گلوکار نے مسکراتے ہوئے ایک لفظ میں جواب دیا، ’’جادو‘‘۔

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ دونوں جانب موسیقی اور دھنیں اچھی ہیں، تاہم بھارتی موسیقی میں وہ خام پن اور اصلیت موجود نہیں جو پاکستانی موسیقی کی خاص پہچان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کوک سٹوڈیو میں کمرشل ازم پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے، جبکہ پاکستانی کوک سٹوڈیو میں اصل اور منفرد دھنوں پر کام کیا جاتا ہے۔

گلوکار کے مطابق پاکستانی کوک سٹوڈیو کی دھنوں پر کئی لوگ مل کر کام کرتے ہیں اور فنکار کو اپنی تخلیقی صلاحیت اور منفرد انداز شامل کرنے کی بھی آزادی حاصل ہوتی ہے۔

مزیدخبریں