پنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن، خفیہ سیل قائم

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر زیرو ٹالرنس کا حکم، شکایات کیلئے ہیلپ لائن 1350 قائم

03:41 PM, 3 Sep, 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا، جس کے لیے خفیہ سیل قائم کردیا گیا ہے جبکہ کارروائیوں سے متعلق رپورٹ براہِ راست وزیراعلیٰ مریم نواز کو پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور بعض افراد کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کرپشن، رشوت ستانی، بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کے خلاف زیرو ٹالرنس کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں کہیں کرپشن ہو، رشوت مانگی جائے یا اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جائے، عوام فوری اطلاع دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے عوامی شکایات کے اندراج کے لیے ہیلپ لائن 1350 بھی قائم کردی گئی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ موصول ہونے والی ہر شکایت پر کارروائی کی جائے گی اور کرپشن میں ملوث عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں