بینک اکاؤنٹس کی سکیورٹی اور شناخت کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے: طلال چوہدری

نادرا کی رپورٹ اپڈیٹ ہونے کا انتظار نہ کیا جائے، سٹیٹ بینک تمام اکاؤنٹ ہولڈرز کی مؤثر تصدیق کا نظام بنائے: وزیر مملکت

03:44 PM, 3 Sep, 2026

اسلام آباد: وزیر مملکت طلال چوہدری نے بینک اکاؤنٹس میں سکیورٹی فیچرز کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ بینک اکاؤنٹس کی تصدیق کے لیے صرف نادرا کی رپورٹ اپڈیٹ ہونے کا انتظار نہیں کیا جانا چاہیے۔ سٹیٹ بینک کو تمام اکاؤنٹ ہولڈرز کی شناخت اور تصدیق کے لیے مؤثر نظام وضع کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی صارفین کی شناخت اور سیکیورٹی کے حوالے سے مؤثر نظام بنانا چاہیے، تاکہ شناخت کے عمل کو مزید محفوظ اور قابلِ اعتماد بنایا جا سکے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص کی شناخت پانچ مختلف جگہوں پر موجود ہے تو چھٹی جگہ پر بھی اس کا ریکارڈ سامنے آنا چاہیے۔ شناخت اور تصدیق کے نظام میں باہمی ربط سے مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں