سندھ نہیں بٹے گا، ہم اپنی دھرتی کے لیے کھڑے ہیں : فریال تالپور

06:29 PM, 3 Sep, 2026

کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رکن فریال تالپور نے سندھ کی تقسیم کے معاملے پر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ نہیں بٹے گا، ہم سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں اور سندھ کا بٹوارہ نہیں ہونے دیں گے۔

فریال تالپور نے کہا کہ ہمیں اسی دھرتی پر رہنا ہے، یہ دھرتی ہماری ماں ہے اور ہم اپنی دھرتی کے لیے کھڑے ہیں اور اس کے لیے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اور میرے والد نے سندھ کے لیے اپنی زندگی دی، جو لوگ کہتے ہیں کہ تالپوروں نے سندھ کے لیے کیا کیا، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ تالپور سندھ کے لیے لڑتے رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی رکن کا کہنا تھا کہ ہم سب نے اپنے اپنے حلقوں میں عوام کو جواب دینا ہے۔ انہوں نے سندھ میں بلدیاتی حکومت کے نظام کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ سندھ کے عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے مقامی حکومت موجود ہے۔

مزیدخبریں