پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

11:17 PM, 3 Sep, 2026

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 84 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول 349 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے۔ ڈیزل کے نرخ میں فی لیٹر 2 روپے 28 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

حکومت کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی یہ نئی قیمتیں 4 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔

مزیدخبریں