تنہائی کی شکار خواتین فیس بک کا استعمال زیادہ کرتی ہیں ،ماہرین

تنہائی کی شکار خواتین فیس بک کا استعمال زیادہ کرتی ہیں ،ماہرین

سڈنی : آج کل ہر کوئی فیس بک کے بخار میں مبتلا ہے مگر اس کے بارے میں نئی تحقیق بھی سامنے آرہی ہے ۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

کہ فیس بک پوسٹنگ کرنے والی خواتین میں بڑی تعداد ان خواتین کی ہے جو تنہائی کا شکار ہیں۔سڈنی کی ایک یو نیورسٹی میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے مطابق تنہائی کا شکار عورتیں فیس بک پر زیادہ پوسٹنگ کرتی ہیں ۔

تحقیق کے دوران ایسی 1000 خواتین کے فیس بک اکاﺅنٹس کا جائزہ لیا گیا جو سخت قسم کی تنہائی کا شکار تھیں۔سال 2015 میں ایک امریکی یو نیورسٹی مین ہونر والی تحقیق میں کہا گیا تھا کہ اکیلے پن کا شکار خواتین فیس بک پر زیادہ وقت کزارتی ہیں۔