شام میں مہلک کیمیائی گیس کا حملہ، 58 افراد ہلاک

دمشق : شام کے صوبے ادلب میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں جنگی جہازوں کے ذریعے کیے گئے مبینہ مہلک گیس حملے میں متعدد بچوں سمیت 35 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شامی صوبے ادلب میں باغیوں کے زیر قبضہ شہر خان شیخون میں منگل کی صبح کیمیائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 10 بچوں سمیت 58 افراد ہلاک جبکہ دو سے زائد زخمی ہوگئے۔
آبزرویٹری نے مقامی طبی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ اس فضائی حملے کے بعد متعدد شہریوں کا دم گھٹ گیا۔ ایسے خدشات ہیں یہ اس زہریلی گیس کا حملہ ہو سکتا ہے تاہم دمشق حکومت ایسے کسی حملے سے انکار کرتی ہے۔