حکومت کا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

حکومت کا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
کیپشن: اگر دیوالیہ ہوتے ہیں تو پاکستانی روپے کی قدر بہت کم ہو جائے گی، اسد عمر۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں کے توازن کے لیے دو آپشنز ہیں۔ ایک آپشن دیوالیہ ہونے کا ہے اور دوسرا آئی ایم ایف کا پروگرام لینے کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دیوالیہ ہوتے ہیں تو پاکستانی روپے کی قدر بہت کم ہو جائے گی اور ملک میں سرمایہ کاری بھی متاثر ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس جا کر اصلاحات لائیں گے اور حکومت کی کوشش ہو گی کہ کمزور طبقے پر کوئی بوجھ نہ پڑے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومتی وسائل وہاں لگائیں گے جہاں روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ماہرین معاشیات کہتے ہیں پیپلز پارٹی کے دور میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔