حکمرانوں کو ایوانوں سے نکالنے کا وقت آ گیا : آصف علی زرداری

حکمرانوں کو ایوانوں سے نکالنے کا وقت آ گیا : آصف علی زرداری
کیپشن: image by facebook

گڑی خدا بخش : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو ایوانوں سے نکالنے کا وقت آ گیا ہے ، ایسا نہ کیا تو موجودہ وزیراعظم ملک کو سو سال پیچھے دھکیل دے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے گڑی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی چالیسویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا کہ حکمرانوں کو ان کے ایوانوں سے باہر دھکیلا جائے کیونکہ اگر موجودہ وزیراعظم کو مزید رہنے دیا گیا تو ملک کو بہت پیچھے دھکیل دے گا۔

انھوں نے کہا کہ کارکن تیار رہیں میں جیل میں ہوں یا گھر میں حکمرانوں کو زیادہ وقت نہیں دینا ہے ، آصف زرداری نے کہا کہ کارکن صبر کریں بہت جلد ان کو نکالنے کی تحریک چلائیں گے۔