وزیراعلیٰ سندھ کا کینالز منصوبہ پر اعتراض، وزیراعظم سے فوری بند کرنے کا مطالبہ

03:14 PM, 4 Apr, 2025

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے کینالز منصوبہ فوری طور پر بند کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حمایت کے بغیر وفاقی حکومت کا چلنا ممکن نہیں، اور اگر یہ منصوبہ جاری رکھا گیا تو پیپلزپارٹی حکومت سے اپنی سپورٹ واپس لے لے گی۔

مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کینالز کے منصوبے کی مخالفت کی ہے اور اب بھی یہ موقف برقرار ہے کہ اس منصوبے کو کسی صورت نہیں بننے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیپلزپارٹی کی پوزیشن ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں