ایران کیلئے "تباہی" یا "معاہدہ": صدر ٹرمپ کا بجلی و پانی کے منصوبے اڑانے کا الٹی میٹم، آبنائے ہرمز پر قبضے کا اعلان

09:55 AM, 4 Apr, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگی جنون میں تیزی لاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ایسی وارننگ جاری کی ہے جس نے عالمی سطح پر کھلبلی مچا دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایران کے پاس اب صرف دو ہی راستے ہیں: یا تو وہ فوری طور پر امریکہ کی شرائط پر معاہدہ کرے، یا پھر مکمل خاتمے کے لیے تیار ہو جائے۔
بجلی اور پانی کے منصوبوں پر حملے کی دھمکی صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں انتہائی سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے جنگ بند نہ کی اور معاہدے کی میز پر نہ آیا تو امریکی فوج ایران کے تمام بجلی گھروں اور پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبوں کو نشانہ بنائے گی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ  ہم ایران کو دوبارہ پتھر کے دور میں دھکیل دیں گے۔ فوری معاہدہ کرو، ورنہ تمہارے پاس جو کچھ ہے وہ سب مٹ جائے گا۔
آبنائے ہرمز سے دولت کمانے کا منصوبہ صدر ٹرمپ نے 'ٹرتھ سوشل' پر اپنے پیغام میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکہ کے لیے آبنائے ہرمز کو کھولنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر کے وہاں سے نہ صرف تیل کی ترسیل بحال کر سکتے ہیں بلکہ اس سے بڑے پیمانے پر دولت بھی کما سکتے ہیں۔ ان کا یہ بیان خطے میں ایرانی بحری تسلط کو براہِ راست چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔
طیاروں کی تباہی اور پائلٹس کا معمہ امریکی طیاروں کی تباہی اور عملے کی گمشدگی پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان واقعات کے باوجود ایران سے مذاکرات کے امکانات ختم نہیں ہوئے، تاہم انہوں نے لاپتہ اہلکاروں کے حوالے سے خطرناک اشارہ دیتے ہوئے کہا اگر ہمارے لاپتہ عملے کے رکن کو کوئی نقصان پہنچایا گیا، تو میں ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ امریکہ اس کا کتنا ہولناک بدلہ لے گا۔

مزیدخبریں