تہران/واشنگٹن :مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے شعلے بے قابو ہو گئے ہیں۔ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ایک ہی روز میں بڑی عسکری کارروائی کرتے ہوئے امریکہ کے تین جنگی طیاروں سمیت بھاری فضائی بیڑے کو زمین بوس کر دیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے اس دن کو "امریکہ کے لیے سیاہ ترین دن" قرار دے دیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے مطابق ان کے جدید ترین دفاعی نظام نے امریکی فضائیہ کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں۔ ایک ہی روز میں امریکہ کے 3 جدید جنگی طیارے مار گرائے گئے۔ ایرانی دفاعی نظام نے 5 امریکی ڈرونز اور 2 کروز میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔اطلاعات کے مطابق ایک طیارے کا عملہ جہاز سے نکلنے میں ناکام رہا، جبکہ ایک پائلٹ کی گرفتاری کی متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں۔ایرانی حدود دشمن کے لیے موت کا جال بن چکی ہیں، یہاں قدم رکھنا خودکشی کے مترادف ہوگا۔
ایران نے اسرائیل کے خلاف میزائل حملوں کا ایک نیا اور شدید سلسلہ شروع کر دیا ہے جس نے دفاعی نظام کو مفلوج کر دیا ہے۔ اسرائیلی شہر روش ہاعین پر میزائل گرنے سے متعدد گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ شہر کے گلی کوچوں میں میزائلوں کا ملبہ بکھرا پڑا ہے۔ اسرائیل کے مختلف مقامات پر میزائل لگنے سے شدید آگ لگنے اور عمارتوں کے گرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے بجلی گھروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر تہران نے حتمی وارننگ جاری کر دی ہے۔ اگر ہمارے بجلی گھروں کو چھوا گیا، تو پورے خطے کا انرجی انفراسٹرکچر ہمارا نشانہ ہوگا۔ ہم صرف اپنا دفاع نہیں کریں گے بلکہ دشمن کے تمام توانائی کے ذرائع کو مٹا دیں گے۔
امریکہ کیلئے "سیاہ دن": ایران نے 3 جنگی طیارے اور 5 ڈرونز مار گرائے، اسرائیل پر میزائلوں کی برسات، روش ہاعین میں تباہی
11:49 AM, 4 Apr, 2026