بھارت میں انتخابی دھاندلی پر ہنگامے: بی جے پی کے خلاف عوام سڑکوں پر، سرکاری افسران یرغمال

01:15 PM, 4 Apr, 2026

نئی دہلی/ مالدہ: بھارت میں عام انتخابات کے دوران مبینہ منظم دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ پر "ڈاکے" کے خلاف ملک گیر احتجاجی لہر دوڑ گئی ہے۔ حکمراں جماعت بی جے پی پر ووٹر لسٹوں میں جعل سازی اور ہیرا پھیری کے سنگین الزامات کے بعد مشتعل عوام نے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔
بھارتی جریدے ’’دی ٹائمز آف انڈیا‘‘ کی رپورٹ کے مطابق، مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں صورتحال اس وقت انتہائی قابو سے باہر ہو گئی جب مشتعل مظاہرین نے سرکاری دفاتر کا گھیراؤ کر لیا۔مظاہرین نے دھاندلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 7 عدالتی افسران کو ایک عمارت میں محصور کر لیا اور انہیں کئی گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ووٹر لسٹوں میں کی گئی تبدیلیوں کو فوری کالعدم قرار دیا جائے اور انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔عوامی حلقوں اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بی جے پی پر    ووٹر لسٹوں میں ہیرا پھیری کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ بی جے پی زبردستی اقتدار پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
بھارت کے مختلف حصوں میں پھوٹنے والے ان ہنگاموں نے نام نہاد "سب سے بڑی جمہوریت" کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عدالتی افسران کو یرغمال بنانا اس بات کی علامت ہے کہ عوام کا انتخابی اور عدالتی نظام سے بھروسہ اٹھ چکا ہے۔

مزیدخبریں