آصف زرداری کا عید کے بعد ملک بھر میں انتخابی مہم چلانے کا اعلان

 آصف زرداری کا عید کے بعد ملک بھر میں انتخابی مہم چلانے کا اعلان

دبئی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے عید کے بعد ملک بھر میں انتخابی مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے یہ اعلان پارٹی رہنما سعید غنی سے ملاقات کے بعد کیا ۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کا حصول یقینی بنانے کیلئے ہر صوبے کا دورہ کروں گا۔ نواز شریف کی ہٹ دھرمی کے باعث ملک اور جمہوریت کو شدید نقصان پہنچا اور اگر ان کو مزید وقت ملا تو وہ جمہوریت کا جنازہ نکال دینگے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو کہا کہ مستعفی ہو جائیں ورنہ دما دم مست قلندر ہو گا لیکن وہ نہ مانے اور پھر عدالتی فیصلے کے بعد خود ہی دما دم مست قلندر ہو گیا۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ ہم نے اداروں کو آئینی طریقے سے مضبوط کیا اور جمہوریت کو تقویت بخشی لیکن افسوس کہ نواز شریف نے روایات کو پس پشت ڈال دیا اگر روایات برقرار رکھی جاتی تو میاں صاحب کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے اور نہ ہی ملکی حالات مزید خراب رہتے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں