سیاسی ریلی کو جان پر حملہ قرار دینے کا واویلا سیاست میں زندہ رہنے کی ناکام کوشش ہے: راناثناء اللہ

سیاسی ریلی کو جان پر حملہ قرار دینے کا واویلا سیاست میں زندہ رہنے کی ناکام کوشش ہے: راناثناء اللہ

لاہور: صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ لال حویلی کے تماشہ گر   کی طرف سے سیاسی ریلی کو جان پر حملہ قرار دینے کا واویلا سیاست میں زندہ رہنے کی ناکام کوشش ہے۔  شیخ رشید خود ہی امیدوار اور خود  ہی ووٹر  ہیں۔ وہ میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے نوازشریف کے حق میں پرامن ریلی نکالی اوراپنے لیڈر کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے لال حویلی کے پاس سے گزرے۔ جبکہ شیخ رشید نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے اسے لال حویلی پر حملہ قرار دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی ریلیوں میں مخالفین کے خلاف نعرے بازی جمہوریت اور سیاست کا حصہ ہے۔ سیاسی نعرے بازی کو حملہ اور جان کے لئے خطرہ کیسے قرار دیاجا سکتاہے؟

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سستی شہرت حاصل کرنے میں مشہور ہیں۔شیخ رشید کی طرف سے مسلم لیگ ن کی ریلی کو جان کا خطرہ قرار دینا میڈیا میں زندہ رہنے کی ناکام کوشش ہے۔

مصنف کے بارے میں