ہمیں جج نہیں بننا چاہیے ،کسی فنکار کے کام اورمقبولیت کا فیصلہ پرستار کرتے ہیں‘ احسن خان

ہمیں جج نہیں بننا چاہیے ،کسی فنکار کے کام اورمقبولیت کا فیصلہ پرستار کرتے ہیں‘ احسن خان

لاہور: اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ نادیہ خان سے یہ توقع نہیں تھی کہ وہ مائرہ خان اور مہوش حیا ت پر تنقید کر کے نیا پنڈور ا باکس کھول دیں گی ،ہم میں سے کسی کو بھی جج نہیں بننا چاہیے بلکہ کسی بھی فنکار کے کام اورمقبولیت کا فیصلہ پرستار کرتے ہیں۔

احسن خان نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں یہ روایت پڑھ چکی ہے کہ اداکار ایک دوسرے کی ذاتیات پر حملے کرتے ہیں جو کسی طرح بھی قابل ستائش نہیں۔

شوبز میں اس طرح کی سر گرمیوں کی بجائے مثبت مقابلے بازی کا رجحان ہونا چاہیے اور پھر خود جج بن کر فیصلہ کرنے کی بجائے اسے عوام پر چھوڑ دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تمام فنکار قابل احترام ہیں اور ہمیں ایک دوسرے کی فنی صلاحیتوں کا اعتراف کرنا چاہیے ۔