قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج متوقع، پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج پر سکیورٹی سخت

04:15 PM, 4 Aug, 2025

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اہم اور متوقع طور پر ہنگامہ خیز اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف اور اندر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اراکین اسمبلی کے مہمانوں کے جاری کردہ پاسز منسوخ کر دیے گئے ہیں، تاکہ سیکیورٹی اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔

نیز، صرف پریس گیلری کے باقاعدہ کارڈ رکھنے والے صحافیوں کو اجلاس کی کوریج کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ عارضی پریس کارڈز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں متوقع ہنگامہ آرائی کے پیش نظر، اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھی سخت کارروائیوں کا امکان ہے۔

مزیدخبریں