وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی پولیس شہداء کے لواحقین کو پلاٹ دینے کی منظوری

04:58 PM, 4 Aug, 2025

پشاور : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس شہداء کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے پولیس شہداء کی ایک تقریب میں کہا کہ شہداء کی قربانیاں قابل ستائش ہیں اور ان کے لواحقین کے لیے سہولیات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جا رہا ہے اور صوبے میں پولیس کا بجٹ گزشتہ سال 124 ارب روپے سے بڑھا کر 158 ارب روپے کیا گیا ہے تاکہ پولیس کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی اور انہیں پلاٹ دیے جائیں گے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

مزیدخبریں