اسلام آباد : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 5 سے 10 اگست کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں شدید بارشوں کی وارننگ جاری کی ہے۔
دریائے چناب، جہلم، کابل اور گلگت بلتستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے کچھ اضلاع میں بھی سیلاب کا خطرہ ہے۔
تربیلا اور منگلا ڈیمز کی سطح خطرناک حد تک پہنچ رہی ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔
این ڈی ایم اے کا الرٹ: ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں سے سیلاب کا خدشہ
05:09 PM, 4 Aug, 2025