راولپنڈی: جرگے کے حکم پر شادی شدہ خاتون کے قتل کی تفتیش میں نیا موڑ، والد و چچوں کی ملوثیت کا انکشاف

05:32 PM, 4 Aug, 2025

اسلام آباد: راولپنڈی کے پیر ودھائی کے مقام پر شعیہ خاتون سدرہ عرب کے قتل کیس میں پولیس نے شاندار پیشرفت کی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتولہ کے والد اور دو چچا،عرب گل، صالح عرف سلیم اور مانی گل جرگے کے حکم پر خاتون کو منہ پر تکیہ رکھ کر گلا گھونٹ کر ہلاک کرنے والے ہیں۔

حکام نے گرفتار 5 ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ فرانزک لیب لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ مقتولہ کے والد کا ڈی این اے ٹیسٹ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے۔ پولیس نے قتل کے اس سبیل سے استعمال ہونے والی بیڈ شیٹ اور غسل کی دیگر اشیاء برآمد بھی کر لی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق کیس میں قانونی کارروائی شفاف اور سائنسی بنیادوں پر جاری ہے تاکہ مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ قاتلوں کے خلاف ثبوت اکٹھے کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، اور مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان نے خود بھی پولیس کے تعاون کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں