عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہو گیا

06:11 PM, 4 Aug, 2025

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی اونس سونا عالمی منڈی میں 5 ڈالر بڑھ کر 3368 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونا 429 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 8 ہزار 213 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاری میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی وجہ سے سونے کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں