لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نیو نیوز کی نمائندہ سفینہ خان کو ہراساں کرنے کا واقعہ

06:50 PM, 4 Aug, 2025

لندن: لندن میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران نیو نیوز کی نمائندہ سفینہ خان کو پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے، بدکلامی، دھکم پیل اور موبائل فون چھیننے کا واقعہ پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق، سفینہ خان اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران مظاہرے کی کوریج کر رہی تھیں جب متعدد کارکنان نے انہیں گھیر لیا، نازیبا رویہ اختیار کیا، اور ان سے بدتمیزی کی۔ واقعے کے دوران صحافی کے ساتھ دست درازی اور دھکم پیل کی گئی، جبکہ ان کا موبائل فون بھی چھین لیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، اس ناخوشگوار واقعے میں پی ٹی آئی کے کچھ سینئر کارکنان بھی شامل تھے، جنہوں نے نہ صرف کارروائی کو روکا نہیں بلکہ مبینہ طور پر اس کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

مزیدخبریں