اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے 5 اگست کو احتجاجی پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس حوالے سے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے تاکہ وہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں۔
ذرائع کے مطابق، صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اپنے حلقوں میں احتجاج کی قیادت کریں گے۔ مرکزی قیادت نے تمام صوبائی صدور اور چیف آرگنائزرز سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا، جس کی نگرانی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔
سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے ذمہ داران نے احتجاجی شیڈول اعلیٰ قیادت کو بھیج دیا ہے، اور تمام ٹکٹ ہولڈرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ صوبائی صدور اور کوآرڈینیٹرز قیادت سے رابطے میں رہیں گے۔