وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات کر دیا

08:31 PM, 4 Aug, 2025

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کو واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ تعیناتی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں انہیں باضابطہ طور پر نئی ذمہ داری سونپی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ محمد سعید واپڈا میں شفافیت، کارکردگی اور بجلی کے منصوبوں میں بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔

مزیدخبریں