نمرہ خان نے طلاق کی خبروں کی تردید کر دی، مداحوں کو حقیقت بتا دی

01:06 PM, 4 Aug, 2026

کراچی : پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے اپنی ایک حالیہ جذباتی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد گردش کرنے والی طلاق کی افواہوں پر وضاحت جاری کر دی ہے۔

ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ نمرہ خان، جن کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز موجود ہیں، نے گزشتہ دنوں ایک اداس پیغام پر مبنی ریل شیئر کی تھی، جس کے بعد صارفین نے ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں زندگی کے مشکل حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، انسان کو خود پر بھروسہ برقرار رکھنا چاہیے اور اپنا ساتھ کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔

اس پوسٹ کے بعد ایک صارف نے نمرہ خان سے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ شاید انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔ جواب میں اداکارہ نے طلاق سے متعلق تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور ان کی تصاویر اب بھی انسٹاگرام پر موجود ہیں۔

نمرہ خان نے وضاحت کی کہ انہوں نے تصاویر صرف نظرِ بد سے بچنے کے لیے پروفائل سے نیچے کر دی تھیں۔ انہوں نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے ان کی فکر کی۔

واضح رہے کہ نمرہ خان نے جون 2026 میں پیرس میں اپنی شادی اور نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

مزیدخبریں