مظفرآباد کے حلقہ LA-27 اور LA-28 میں پولنگ جاری

09:47 AM, 4 Aug, 2026

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ LA-27 اور LA-28 میں پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

انتخابات کے پہلے دو مراحل میں مسلم لیگ (ن) نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 45 میں سے 23 نشستیں اپنے نام کر لی ہیں، جس کے بعد پارٹی کو قانون ساز اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل ہو چکی ہے۔ پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ ووٹرز کی جانب سے حقِ رائے دہی استعمال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں