ایل پی ایل پلے آف سے قبل شاہین آفریدی دوبارہ کینڈی رائلز کا حصہ بن گئے

03:09 PM, 4 Aug, 2026

کولمبو: پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے پلے آف مرحلے سے قبل ایک بار پھر کینڈی رائلز کا سکواڈ جوائن کر لیا ہے۔

ذاتی وجوہات کی بنا پر مختصر وقفے کے بعد شاہین آفریدی ٹیم میں واپس آ گئے ہیں اور اب پلے آف مرحلے میں کینڈی رائلز کی نمائندگی کریں گے۔

کینڈی رائلز نے پلے آف کے لیے اپنے سکواڈ میں بھی تبدیلیاں کی ہیں۔ ٹیم نے معین علی، صدیق اللہ اٹل اور برینڈن میک مولن کی جگہ شاہین شاہ آفریدی، خوشدل شاہ اور حسن نواز کو شامل کیا ہے۔

لنکا پریمیئر لیگ کے پلے آف مقابلوں کا آغاز 5 اگست سے کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں کینڈی رائلز ٹائٹل کی دوڑ میں اپنی مہم جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں