مریم نواز کا خوشاب کے مسائل کے حل کا عزم، ارکان اسمبلی سے سیاسی و ترقیاتی امور پر مشاورت

03:40 PM, 4 Aug, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے خوشاب کے ارکانِ صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ارکان اسمبلی نے خوشاب کے مسائل سے وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا، جس پر مریم نواز نے ان کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب سمیت پورے ملک اور آزاد کشمیر میں عوامی حمایت رکھنے والی بڑی سیاسی جماعت ہے۔

مزیدخبریں