اسلام آباد( جاوید نور) حج سکیم 2027 کے لیے انتظامی طریقہ کار میں اہم تبدیلی کر دی گئی ہے۔ آئندہ حج درخواستیں وصول کرنے اور اخراجات جمع کرانے کا عمل صرف ایک بینک کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سرکاری اور نجی حج سکیم کے لیے پہلے 16 بینکوں کے ذریعے درخواستیں وصول کی جاتی تھیں، تاہم اب یہ سہولت صرف حبیب بینک کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
عازمین حج حبیب بینک کی برانچز کے علاوہ اس کے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے بھی درخواستیں جمع کرا سکیں گے جبکہ حج اخراجات کی ادائیگی بھی اسی بینک کے ذریعے کی جائے گی۔
حکام کے مطابق نئے نظام کا مقصد حج درخواستوں اور ادائیگیوں کے عمل کو مزید آسان، شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔