حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

11:09 PM, 4 Aug, 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 39 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کے بعد پیٹرول 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

حکومت نے یہ فیصلہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور درآمدی اخراجات میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اگست 2026 سے ہوگا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹ کے شعبے، صنعتی سرگرمیوں اور دیگر کاروباری معاملات پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے عوام کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
 
 
 
 

مزیدخبریں