حکومت کو 13 دسمبر کو آخری دھکا دیں گے، مریم اورنگزیب

حکومت کو 13 دسمبر کو آخری دھکا دیں گے، مریم اورنگزیب
کیپشن: حکومت کو 13 دسمبر کو آخری دھکا دیں گے، مریم اورنگزیب

لاہور : ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کو 13 دسمبر کو آخری دھکا دیں گے۔ اس لیے ان کیلئے بہتر ہے کہ یہ  13 دسمبر سے پہلے استعفیٰ دیدیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزرا کی طرف سےکہا گیا جلسے کو نہیں روکیں گے  کیونکہ یہ جانتے ہیں یہ جلسے کو نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا کہعمران خان کو ایک بات سمجھ آگئی یہ عوامی تحریک ہے۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کو 13 دسمبر کو آخری دھکا دیں گے۔ اس مافیا کیخلاف 13 دسمبر فیصلہ کن ہے۔ انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کیلئے بہتر ہے کہ 13 دسمبر سے پہلے گھر چلے جائیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مافیا کےگھر جانے کا وقت آچکا ہے۔ عوام ووٹ چوروں کو گھر بھیجیں گے۔ ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ اس وقت ملک پر نااہل حکومت مسلط ہے۔