فٹ بال ورلڈ کپ, نیدرلینڈز نےامریکا کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی

  فٹ بال ورلڈ کپ, نیدرلینڈز نےامریکا کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی

قطر :   فٹ بال ورلڈ کپ  میں نیدرلینڈز  امریکا کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی  ۔

تفصیلات کے مطابق فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے ناک آؤٹ مرحلے کا پہلا میچ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیدرلینڈز اور امریکا کے درمیان کھیلا گیا۔نیدرلینڈز کی ٹیم نے امریکا کو 1-3 گول سے شکست د ی اور   اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔

میچ کے آخری لمحات میں  نیدرلینڈز کے میمفس ڈیپے نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی  ،  جس کے بعد امریکا نے بھی گول کرنے کی بھر پور  کوشش کی  لیکن  کامیاب نہ ہوسکا ۔امریکا کی جانب سے   اسٹرائیکر حاجی رائٹ نے 76 ویں منٹ میں  اواحد گول کیا   لیکن پہلے ہاف میں پہنچے والے نقصان کا ازالہ نہ کرسکے 

 نیدرلینڈز نے امریکا کو 1-3 سے شکست دے کر فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

  واضح  رہے کہ نیدرلینڈز کی ٹیم میزبان قطر کے ہمراہ گروپ اے میں تھی جہاں آخری میچ میں میزبان ٹیم کو 0-2 سے شکست دے کر سرفہرست 16 ٹیموں میں جگہ بنائی تھی۔

نیدرلینڈز کی ٹیم نے شکست کھائے بغیر 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ کی سرفہرست ٹیم کے طور پر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا  ۔
 

مصنف کے بارے میں