کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں شدید آتشزدگی کے واقعے کے دوران عمارت منہدم

05:28 PM, 4 Dec, 2025

کراچی :کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں شدید آتشزدگی کے واقعے کے دوران عمارت منہدم ہوگئی۔ آگ کی شدت کے باعث پورے علاقے میں کالا دھواں پھیل گیا۔

فائر بریگیڈ کی 11 سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بجھانے کے دوران دو فائر فائٹر جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید معلومات کے مطابق، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

مزیدخبریں