گوجرانوالہ کے لیے خوشخبری: نواز شریف نے ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

06:08 PM, 4 Dec, 2025

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی، جس کا مقصد شہر میں جدید اور سہل ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی خصوصی اجلاس میں شریک تھے۔

نواز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ گوجرانوالہ کے عوام کا دیرینہ حق ہے اور شہر کی ترقی اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے پر انہیں خوشی ہے۔

 منصوبے کے تحت شہر میں جدید بس سروسز اور انفراسٹرکچر میں بہتری کی جائے گی، جس سے شہریوں کے روزمرہ سفر میں آسانی پیدا ہوگی۔

مزیدخبریں