امریکی پابندیوں کا جواب، ایران آج اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کرے گا

امریکی پابندیوں کا جواب، ایران آج اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کرے گا

تہران:ایران کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر اقتصادی اور سفری پابندیا عائد کر دیں تھیں،ایران نے پہلے امریکا کو خبردار کیا وہ بھی امریکیوں پر پابندیاں عائد کرے گا بلکہ ایرانی انقلابی گارڈ نے اعلان کیا کہ ہفتے کو تہران اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کے لیے فوجی مشقیں کرے گا۔

ایران ہفتے کو ہونے والی مشقوں مین نئے میزائل تجربہ اور جدید ریڈار سسٹم کا تجربہ کرے گا، یہ اعلان تہران کی جانب سے اُس وقت سامنا آیا ہے جب وائٹ ہاوس کی جانب سے13افراد اور12کمپنیوں پر جمعہ کے روز پابندی عائد کی تھی۔انقلابی گارڈ کی ویب سائٹ کہا گیا ہے کہ یہ فوجی مشقیں امریکی پابندیوں کا جواب ہے کہ ہم ایسے کسی اقدا کو قبول نہیں کرتے۔