اب وزن اٹھانا کوئی کام نہ رہا ۔۔۔!!!

اب وزن اٹھانا کوئی کام نہ رہا ۔۔۔!!!

روم : اٹلی کی ایک معروف کمپنی نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو 18 کلوگرام وزن کے ساتھ آپ کے پیچھے دوڑا چلا آتا ہے اور 35کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔

”جیٹا“ نامی یہ روبوٹ وزن اٹھا کر دیئے گئے نقشے کی مدد سے ازخود سفر کرتا ہے۔ یہ روبوٹ 26 انچ اونچا ہے اور ایک سائیکل کی طرح آگے بڑھتا ہے۔ روبوٹ کو سفر کے دوران آپ کا سامان اٹھانے کے لیے بنایا گیا ہے جو آپ کے تعاقب میں رہتا ہے خواہ آپ چل رہے ہوں، جاگنگ کررہے ہوں یا پھر سائیکل پر سوار اپنے گھر جارہے ہوں۔ یہ اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے ہموار انداز میں چلتا جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ روبوٹ اپنے راستے میں آنے والی رکاوٹوں سے بچتے ہوئے آگے بڑھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے جب کہ ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ 8 گھنٹے تک دوڑ سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں