محمد دانش نے الفجیرہ اوپن تائیکوانڈو میں سونے کا تمغہ جیت لیا

محمد دانش نے الفجیرہ اوپن تائیکوانڈو میں سونے کا تمغہ جیت لیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

دبئی :پاکستان کے محمد دانش نے ساتویں الفجیرہ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔

متحدہ عرب امارات میں منعقدہ الفجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کھلاڑی محمد دانش نے مارشل آرٹس میں جونئیر کیٹگری ویٹ78 میں انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کویتی کھلاڑی ولید الشمیری کو صرف ایک منٹ اور 45 سیکنڈز میں شکست دے کر ملک کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

واضح رہے کہ محمد دانش نے گزشتہ برس منعقدہ چھٹی الفجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں بھی سونے کا تمغہ جیتا تھا۔