شہباز شریف کی صحت اچانک بگڑ گئی 

01:19 PM, 4 Feb, 2021

لاہور: مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اچانک بگڑ گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کی صحت خراب ہونے کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل سے انمول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ شہبازشریف کو بلڈ کینسر کا مرض لاحق رہا ہے اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں سپیشل میڈیکل بورڈ ان کا علاج کررہاہے ۔ 

یاد رہے کہ شہباز شریف کو قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے  ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا ، اور عدالت نے انہیں جوڈیشنل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ۔ شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ اور خود شہباز شریف نے بھی احتجاج کیا تھا ۔ 

اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں قائد حذب اختلاف حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت مین پیش ہونےسے انکار کیاتھا۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہوچکی ہے ۔ 

مزیدخبریں