پاکستان میں کورونا سے اموات دن بدن بڑھنے لگیں

07:35 AM, 4 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے اموات دن بدن بڑھنے لگیں،گزشتہ روز مزید  48  مریض دم توڑ گئے جس کے بعدجاں بحق افراد کی تعداد 29 ہزار420ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 64 ہزار121کورونا ٹیسٹ کیے  گئے جن میں 6 ہزار377  نئے کیسز رپورٹ ہوئے،مثبت کیسز کی شرح9.94فیصد رہی۔این سی او سی  کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے  مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی  مجموعی تعداد14 لاکھ48ہزار640 ہو گئی۔اس وقت کورونا سے متاثر ہ  ایک ہزار618مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے جو کہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

مزیدخبریں