لندن: برطانوی وزیراعظم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا، وزیراعظم آفس کے چاراہم عہدیداران نے بورس جانسن کا ساتھ چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق مستعفی ہونے والوں میں چیف آف اسٹاف ڈان روزن فیلڈ ، وزیراعظم کے پرنسپل پرائیویٹ سیکریٹری مارٹن رینالڈ ، ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیک ڈوئیل اور پالیسی سربراہ مینرہ مرزا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اہم عہدیداران کے استعفے ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب وزیراعظم کو اپنی پارٹی میں قیادت سے متعلق سوالات کا سامنا ہے۔